تعارف
: داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ کا تعارف
داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان میں فیملی تکافل کی خدمات پیش کرنے والی اوّلین کمپنیوں میں شامل ہے۔ فیملی تکافل(زندگی کے بیمے کا متبادل) کاروبار کی دنیا میں ایک خوشگوار اضافہ ہے، جسے حال ہی میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان نے متعارف کیا ہے۔ داؤد فیملی تکافل میں ہمارا نقطۂ نظراور خواہش یہ ہے کہ ہم مالیاتی تحفظ کی بہترین خدمات کو اسلامی طریقۂٕ کار کے مطابق ہر شخص تک پہنچا سکیں
ہمارا مقصد یہ ہے کہ تکافل کی خدمات کو اسلامی اقدار کے اصولوں کے مطابق فراہم کریں، ہماری جدّوجہد ہمارے قابلِ قدر شرکاء کی مدد ہے۔ تحفظ فنڈ اوربچت فنڈکے قیام کا مقصد شرکاء کے کسی ناگہانی حادثے یا معذوری کی صورت میں شرکاء کے متعلقین اور زیرِ کفالت افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔
: فرسٹ داؤد گروپ
فرسٹ داؤد گروپ کا تعلق پاکستان کے مشہور داؤد فیملی بانٹوا، گجرات،انڈیا سے ہے۔۱۹۴۷ء سے پاکستان میں اس کی معاشی ترقی میں ایک بہت بڑا کردار رہا ہے۔ اس گروپ کے چئیر مین جناب محترم رفیق داؤد ہیں، فرسٹ داؤد گروپ کے ماتحت درج ذیل مالیاتی ادارے بھی کام کررہے ہیں
: مثلاً
- بی آر آر گارڈین مضاربہ
- فرسٹ داؤد انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ
- کریسنٹ اسٹنڈرڈ مضاربہ