: تکافل اور بیمہ میں فرق
شرعی نقطۂ نظر سے انشورنس قابل تجارت عمل نہیں ہے اس لئے اسے کاروباری بنیادوں پر انجام نہیں دیا جاسکتا۔ یہ اس لئے ہے کہ اس میں غیر شرعی عناصر موجود ہیں مثلاً غیر یقینی صورت حال(غرر) سود (ربا) اور جوا (میسر) تاہم ایک وقف فنڈ میں شراکت یا سرمایہ کاری کی اجازت ہے جو کہ خاص طور سے امداد باہمی کے مقصد کے لئے وجود میں لایا گیا ہو ، اسے تکافل کہتے ہیں جس میں شرکاء تبرع یا عطیہ کی صورت میں مالی شمولیت کرتے ہیں۔اس خاص سرمایہ کی انتظامی دیکھ بھال ایک تکافل کا ماہر کرتا ہے،جو اپنی خدمات اجرت کے عوض مہیا کرتا ہے۔ اس سرمایہ سے حاصل ہونے والا اضافیہ شرکاء میں تقسیم یا خیراتی کاموں کی مد میں خرچ کیا جاتا ہے
